وزیراعظم شہباز شریف کی ڈیووس میں عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں

وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے دوران مختلف عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کی اور معاشی استحکام پر بات چیت کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وزیراعظم شہباز شریف کی ڈیووس میں عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں

ڈیووس: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے آج ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر مصروف دن گزارا۔ انہوں نے پاکستان پویلین میں پاتھ فائنڈرز گروپ کے ایونٹ میں شرکت کی اور عالمی اقتصادی فورم کی تقریب سے خطاب بھی کیا۔

وزیراعظم نے منیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف سے ملاقات کی، جبکہ مختلف عالمی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کیں۔ وہ بزنس راؤنڈ ٹیبل میں بھی شریک ہوئے۔

ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں، وزیراعظم نے پاکستان کی معاشی استحکام کی حوالے سے جاری اصلاحات اور بہتر ہوتے معاشی اشاریوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ملکی استحکام کے حوالے سے ٹرپل او پروگرام پر بھی گفتگو کی۔

دیگر متعلقہ خبریں