امریکا میں سخت پابندیوں کے سبب بھارتی طلبہ کے داخلوں میں 75 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ٹرمپ انتظامیہ کی سخت پابندیوں کے باعث امریکا میں بھارتی طلبہ کے داخلوں میں 75 فیصد کمی دیکھی گئی ہے۔ یہ پابندیاں بھارتیوں کے لیے امریکی ویزا حاصل کرنا انتہائی مشکل بنا رہی ہیں۔
بھارتی اخبار کے مطابق ویزا مسترد ہونے کی شرح میں اضافہ ہوا ہے اور مودی حکومت کو اس پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔
2025 میں امریکا سے 38 ہزار افراد کو ملک بدری کا سامنا کرنا پڑا جس میں سب سے زیادہ بھارتی شامل تھے۔











