گل پلازہ میں ریسکیو آپریشن 70 فیصد مکمل، مزید لاشیں نہیں ملی۔ میئر کراچی

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ گل پلازہ میں ریسکیو آپریشن 70 فیصد مکمل ہو چکا ہے اور مزید لاشیں نہیں ملی ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
گل پلازہ میں ریسکیو آپریشن 70 فیصد مکمل، مزید لاشیں نہیں ملی۔ میئر کراچی

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ گل پلازہ کی عمارت دو تہائی کلیئر ہو چکی ہے اور مزید لاشیں نہیں ملی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے تاہم حتمی تعداد کا اعلان صبح کیا جائے گا۔

میئر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی عمارت کا جائزہ لے رہی ہے اور اب تک 81 افراد کی لاپتہ ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے مزید بتایا کہ گل پلازہ میں ریسکیو آپریشن 70 فیصد مکمل کر لیا گیا ہے اور پہلے اور دوسرے فلور کو کلیئر کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمارتوں میں فائر سیفٹی سسٹم نصب ہونا چاہیے تاکہ ایسے حادثات نہ ہوں۔

دوسری جانب، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے رمپا پلازہ کو غیر محفوظ قرار دیتے ہوئے انتظامیہ اور دکان مالکان کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔ گل پلازہ کے ملبے کی وجہ سے رمپا پلازہ کے ستون متاثر ہوئے ہیں اور اس کے خطرناک حصے کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں