بحرین نے غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی امریکی دعوت قبول کر لی

بحرین نے غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی امریکی دعوت قبول کر لی، جو صدر ٹرمپ کے امن منصوبے کی حمایت کا عکاس ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بحرین نے غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی امریکی دعوت قبول کی

منامہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بحرین نے غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی امریکی دعوت قبول کر لی ہے۔ بحرینی وزارت خارجہ کے مطابق، شاہِ بحرین حماد بن عیسیٰ آل خلیفہ نے امریکی دعوت کو قبول کر لیا ہے۔

وزارتِ خارجہ نے کہا کہ یہ فیصلہ غزہ کے لیے صدر ٹرمپ کے 20 نکاتی امن منصوبے کی مکمل حمایت کی عکاسی کرتا ہے، جو فلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے اہم ہے۔

بحرین امید کرتا ہے کہ بورڈ اپنے مقاصد، جیسے تعاون کا فروغ اور ترقی و خوشحالی کے حصول میں کامیاب ہوگا۔

امریکا نے مختلف عالمی رہنماؤں سے اس بورڈ کا حصہ بننے کی درخواست کی ہے، جس میں مستقل نشست کے لیے ایک ارب ڈالر فیس رکھی گئی ہے۔

واضح رہے کہ بورڈ کا دائرہ کار غزہ کی بحالی تک محدود نہیں۔ اس سے قبل متحدہ عرب امارات نے بھی شمولیت کی دعوت قبول کی تھی۔

دیگر متعلقہ خبریں