ٹک ٹاک نے پاکستان میں 2 کروڑ ویڈیوز حذف کردیں

ٹک ٹاک نے پاکستان میں کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر 2 کروڑ 81 لاکھ 98 ہزار 284 ویڈیوز حذف کی ہیں، جو خودکار نظام کے ذریعے نشاندہی کی گئیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ٹک ٹاک نے پاکستان میں 2 کروڑ ویڈیوز حذف کردیں

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ٹک ٹاک نے پاکستان میں کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر 2 کروڑ 81 لاکھ 98 ہزار 284 ویڈیوز حذف کی ہیں۔ یہ اقدامات مالی سال 2025-26 کی تیسری سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) کے دوران اٹھائے گئے۔ ٹک ٹاک نے خودکار نظام کے ذریعے 99.8 فیصد ویڈیوز کی نشاندہی کی اور 95.9 فیصد ویڈیوز 24 گھنٹوں کے اندر ہٹا دی گئیں۔

ٹک ٹاک کے مطابق، عالمی سطح پر بھی اسی سہ ماہی میں 20 کروڑ 40 لاکھ ویڈیوز حذف کی گئیں، جو کہ کل مواد کا 0.7 فیصد بنتی ہیں۔ حذف شدہ ویڈیوز میں سے 18 کروڑ 66 لاکھ 8 ہزار 81 ویڈیوز خودکار نظام کے ذریعے نشاندہی کی گئیں۔

ٹک ٹاک نے 11 کروڑ 86 لاکھ 18 ہزار 399 جعلی اکاوٴنٹس بھی حذف کیے اور 2 کروڑ 22 لاکھ 26 ہزار 542 ایسے اکاوٴنٹس ہٹائے جن کے بارے میں شبہ تھا کہ وہ 13 سال سے کم عمر صارفین کے ہیں۔

یہ اقدامات ٹک ٹاک کی کمیونٹی گائیڈ لائنز انفورسمنٹ رپورٹ کے تحت کیے گئے ہیں تاکہ صارفین کو شفاف اور محفوظ ڈیجیٹل ماحول فراہم کیا جا سکے۔

دیگر متعلقہ خبریں