لاہور ہائیکورٹ میں تمام ججز کی اسامیاں پُر کرنے کا اعلان

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ججز کی تمام منظور شدہ 60 اسامیوں پر تقرری کا عمل شروع کیا تاکہ زیر التوا کیسز کو بروقت نمٹایا جا سکے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی تمام خالی اسامیوں پر تقرری کا فیصلہ

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چیف جسٹس عالیہ نیلم نے لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی تمام 60 منظور شدہ اسامیوں کو پُر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ میں 18 خالی ججز کی اسامیوں پر تقرری کے عمل کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس سے منظور شدہ ججز کی تعداد مکمل ہو جائے گی۔

تاریخ میں پہلی بار لاہور ہائیکورٹ کی تمام منظور شدہ ججز کی اسامیوں کو مکمل کرنے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔

ججز کی تقرری مکمل ہونے سے زیر التوا کیسز کو بروقت نمٹایا جا سکے گا۔ اس وقت ہائیکورٹ میں چیف جسٹس سمیت 42 ججز کام کر رہے ہیں اور 18 اسامیاں خالی ہیں۔

خالی اسامیوں کے باعث کیسز میں اضافے سے موجودہ ججز پر کام کا بوجھ بڑھ رہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں