خیبرپختونخوا میں 1 لاکھ 36 ہزار میٹرک ٹن گندم کی ریلیز

خیبرپختونخوا حکومت نے اسٹریٹجک ذخائر سے ایک لاکھ 36 ہزار میٹرک ٹن گندم کی ریلیز شروع کردی تاکہ قیمتوں کے دباؤ سے عوام کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔ حکومت رعایتی نرخوں پر گندم اور آٹا فراہم کرے گی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
خیبرپختونخوا میں 1 لاکھ 36 ہزار میٹرک ٹن گندم کی ریلیز

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی ہدایت پر محکمہ خوراک نے اسٹریٹجک ذخائر سے ایک لاکھ 36 ہزار میٹرک ٹن گندم کی ریلیز شروع کردی۔ پنجاب حکومت کی جانب سے بین الصوبائی نقل و حرکت پر پابندی کے بعد قیمتوں کے دباؤ سے عوام کو تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ آئینِ پاکستان کا آرٹیکل 151 ملک بھر میں اشیاء کی آزادانہ نقل و حرکت کی ضمانت دیتا ہے۔ صوبے کی اوپن مارکیٹ میں 100 کلو گندم کی قیمت 13,650 روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ حکومت خیبر پختونخوا گندم 10,414 روپے فی 100 کلو کی رعایتی قیمت پر فراہم کرے گی۔

عوام کو آٹا 3,020 روپے فی 20 کلو کے بجائے 2,220 روپے کی رعایتی قیمت پر دستیاب ہوگا۔ گندم کی ریلیز کا عمل شفاف اور طے شدہ طریقہ کار کے مطابق ہوگا اور صرف مستحق فلور ملز اور مجاز ڈیلرز کو گندم فراہم کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ مقررہ سرکاری نرخوں پر آٹے کی فروخت یقینی بنائی جائے گی۔ ذخیرہ اندوزی اور سرکاری نرخوں سے تجاوز کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

دیگر متعلقہ خبریں