گُل پلازہ میں آتشزدگی سے 29 افراد جاں بحق، لاپتہ افراد کی تلاش جاری

کراچی کے گُل پلازہ میں آگ سے 29 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں اور 85 افراد لاپتہ ہیں۔ امدادی ٹیمیں عمارت میں داخل ہو چکی ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
گُل پلازہ میں آگ سے 28 افراد جاں بحق، لاپتہ افراد کی تلاش جاری

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) گُل پلازہ شاپنگ سینٹر میں آگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 29 ہو گئی اور 85 افراد لاپتہ ہیں۔ امدادی ٹیمیں لاپتہ افراد کی تلاش میں عمارت میں داخل ہو چکی ہیں۔

آگ ایم اے جناح روڈ پر واقع گُل پلازہ میں پانچویں روز بھی بھڑک رہی ہے، اور فائر بریگیڈ کی درجنوں گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

ڈپٹی کمشنر جاوید کھوسو نے کہا کہ دوسری اور تیسری منزل پر پھنسے افراد کی تلاش جاری ہے، جبکہ عمارت کا 40 فیصد حصہ گر چکا ہے۔ چھت پر کھڑی گاڑیوں کو کرین کی مدد سے نیچے اُتار لیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مطلوبہ افرادی قوت کی کمی کے باعث آپریشن مؤثر انداز میں آگے نہیں بڑھ رہا۔ بھاری مشینری اور ریسکیو گاڑیاں بند ہونے سے صورتحال مزید تشویش ناک ہو رہی ہے۔

پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ نے بتایا کہ 14 لاشوں کے نمونے حاصل کیے گئے ہیں اور 8 لاشوں کی شناخت ہو چکی ہے۔ ڈی این اے سیمپلز کی تصدیق کے لیے جامعہ کراچی بھیجے گئے ہیں۔

حکام نے شناختی عمل مکمل ہونے کے بعد قانونی کارروائی اور لاشوں کی حوالگی کا عمل شروع کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں