ایپ بیسڈ ٹیکسی اور آن لائن رائیڈ ہینڈلنگ سروسز کو قانونی دائرے میں لانے کا فیصلہ

اسلام آباد میں ایپ بیسڈ ٹیکسی سروسز کو قانونی دائرے میں لانے کے لیے نیا بل منظور ہوا، ڈرائیورز کی رجسٹریشن اور کمپنیوں کے لیے آپریشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیے گئے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسلام آباد میں ایپ بیسڈ ٹیکسی سروسز کا قانونی دائرہ وسیع

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی دارالحکومت میں ایپ بیسڈ ٹیکسی اور آن لائن رائیڈ ہینڈلنگ سروسز کو قانونی دائرے میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سینیٹ نے اس حوالے سے نیا قانونی فریم ورک متعارف کرانے پر مشتمل بل منظور کر لیا۔

بل کے تحت اسلام آباد میں آن لائن رائیڈ ہینڈلنگ سروسز کے ڈرائیورز کے لیے متعلقہ اتھارٹی سے رجسٹریشن لازمی ہوگی اور بغیر رجسٹریشن کسی بھی رائیڈ سروس کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ رائیڈ ہینڈلنگ کمپنیوں کو آپریشن شروع کرنے کے لیے باقاعدہ آپریشن سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ہوگا۔

ڈرائیورز کے لیے ڈرائیونگ لائسنس اور خصوصی اجازت نامہ لازم قرار دیا گیا ہے جبکہ گاڑیوں کی رجسٹریشن اور سالانہ فٹنس سرٹیفکیٹ بھی ضروری ہوگا۔ رائیڈ ہینڈلنگ کمپنیوں کو ڈرائیورز اور گاڑیوں کا مکمل ریکارڈ محفوظ رکھنا اور متعلقہ حکام کو ریئل ٹائم ڈیٹا فراہم کرنا ہوگا۔

اس قانون سازی کا مقصد مسافروں کے تحفظ کو یقینی بنانا، شفاف نظام قائم کرنا اور رائیڈ ہینڈلنگ سیکٹر کو منظم کرنا ہے۔ رائیڈ شیئرنگ سروسز طویل عرصے سے بغیر کسی جامع قانونی فریم ورک کے کام کرتی رہی ہیں، جس کے باعث مختلف انتظامی اور حفاظتی مسائل سامنے آتے رہے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں