کراچی میں مندر سے چوری کرنے والا ملزم سی سی ٹی وی کی مدد سے گرفتار کر لیا گیا، چوری شدہ سامان بھی برآمد۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پولیس نے کراچی کے مندر سے مورتیاں، چاندی اور نقدی چرانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق، ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے صدر کے علاقے سے گرفتار کیا گیا، اور اس کے قبضے سے چوری شدہ سامان بھی برآمد کر لیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ واردات 14 جنوری کو ڈولی کھاتہ پیر ٹول مندر میں ہوئی تھی، جہاں دو ملزمان نے پانچ مورتیاں، پیتل تانبے کے برتن اور زیورات کے ڈبے چوری کیے، اور مندر کے چندہ بکس سے 75 ہزار روپے بھی چرائے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کا ایک ساتھی فرار ہے جس کی تلاش جاری ہے۔















