اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی۔ دیگر ممالک بھی اس دعوت کو قبول کرچکے ہیں۔
تل ابیب: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی ہے۔ اس کمیٹی کا مقصد غزہ کی بحالی کے امور کی نگرانی کرنا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق متحدہ عرب امارات، بحرین اور مراکش سمیت کئی ممالک نے بھی اس دعوت کو قبول کیا ہے۔
واضح رہے کہ ٹرمپ نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو بھی اس بورڈ میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کو باضابطہ دعوت موصول ہوئی ہے۔











