سابق وفاقی وزیر داخلہ راجہ نادر پرویز فیصل آباد میں انتقال کر گئے۔ وہ پانچ مرتبہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
فیصل آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سابق وفاقی وزیر داخلہ میجر (ر) راجہ نادر پرویز فیصل آباد میں انتقال کر گئے۔ وہ پانچ مرتبہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
راجہ نادر پرویز مسلم لیگ ن، تحریک انصاف اور اسلامی جمہوری اتحاد کا حصہ رہے۔ انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ کے علاوہ پانی و بجلی کے وزیر کے طور پر بھی خدمات سر انجام دیں۔
انہوں نے چار مرتبہ فیصل آباد اور ایک مرتبہ راولپنڈی سے قومی اسمبلی کی نشست جیتی۔ ان کی وفات پر سیاسی اور سماجی شخصیات نے گہرے غم کا اظہار کیا ہے۔















