عمران خان ایکس اکاؤنٹ کیس کی سماعت، پی ٹی اے کا جواب غیرتسلی بخش قرار

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی اے کا جواب غیرتسلی بخش قرار دیتے ہوئے پی ٹی آئی بانی کے وکیل کی ملاقات کے لیے ہدایت کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی اے کا جواب غیرتسلی بخش قرار دیا

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کے بانی کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی جہاں عدالت نے پی ٹی اے کے جواب کو غیرتسلی بخش قرار دیا۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجا کی بانی سے ملاقات ہو جاتی ہے تو 24 فروری کو حتمی دلائل دیے جائیں گے۔ بصورت دیگر، ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کو توہین عدالت درخواست کا تفصیلی جواب جمع کرانا ہوگا۔

پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجا نے کہا کہ ان کے خلاف کیس دائر کیا گیا ہے، لیکن انہیں اپنے موکل سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ انہوں نے عدالت کے 4 نومبر کے حکم پر عمل درآمد نہ ہونے کی شکایت کی۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے سرکاری وکیل کو ہدایت دی کہ ملاقات کے بغیر کیس آگے نہیں بڑھ سکتا، اس لیے تحریری جواب جمع کرائیں۔ عدالت نے سماعت 24 فروری تک ملتوی کر دی۔

دیگر متعلقہ خبریں