ٹرمپ کے طیارے کی فنی خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ

ڈونلڈ ٹرمپ کے طیارے میں فنی خرابی کے باعث واشنگٹن واپسی، ان کا ڈیووس کا سفر نئے طیارے میں جاری رہے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ٹرمپ کے طیارے کی فنی خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے طیارے ایئر فورس ون میں سوئٹزرلینڈ کے لیے روانگی کے بعد فنی خرابی کی نشاندہی ہوئی، جس کے بعد طیارے کو واشنگٹن واپس موڑنے کا فیصلہ کیا گیا۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق، پرواز کے دوران معمولی الیکٹرک خرابی کی نشاندہی کی گئی، جس کے بعد احتیاطی تدبیر کے طور پر طیارے کو جوائنٹ بیس اینڈریوز پر اتار لیا گیا۔ ہنگامی صورتحال کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

صدر ٹرمپ اب ایک دوسرے طیارے میں سفر کریں گے اور ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کے لیے ڈیووس روانہ ہوں گے۔ روانگی سے قبل انہوں نے کہا کہ یہ ایک دلچسپ سفر ہوگا۔

اس سے قبل وائٹ ہاؤس نے کہا تھا کہ ڈیووس میں ٹرمپ کی تقریر کا محور رہائش کے اخراجات میں کمی سے متعلق ان کا ایجنڈا ہوگا۔

دیگر متعلقہ خبریں