یونیورسٹی آف گلاسگو نے چاکلیٹ سے بایوڈیگریڈیبل سرکٹ بورڈ تیار کیا ہے جو الیکٹرانک کچرے میں کمی لا سکتا ہے۔
گلاسگو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) یونیورسٹی آف گلاسگو کے انجینئرز نے بایوڈیگریڈیبل سرکٹ بورڈ کی نئی قسم متعارف کرائی ہے جو الیکٹرانک کچرے میں کمی لا سکتی ہے۔ یہ ماحول دوست ڈیزائن کاغذ، بائیو پلاسٹک اور چاکلیٹ سے بھی بنایا جا سکتا ہے جو عام مٹی میں محفوظ طریقے سے تلف ہو سکتا ہے۔
یہ پیش رفت زنک پر مبنی نئے طریقہ کار پر مبنی ہے، جہاں الیکٹرانک سرکٹس کو روایتی تانبے کے بجائے بایوڈیگریڈیبل سطحوں پر پرنٹ کیا جاتا ہے، جو سرکٹ بورڈز کی دنیا میں تبدیلی لا رہا ہے۔
نئے سرکٹ بورڈز کارکردگی میں روایتی بورڈز کے برابر ہیں اور انہیں ایل ای ڈی کاؤنٹرز اور درجہ حرارت سینسرز سمیت مختلف آلات میں کامیابی سے آزمایا جا چکا ہے۔















