چین نے مائیکروویو شعاعوں والا ہتھیار بنایا جو کئی ڈرون تباہ کر سکتا ہے۔
بیجنگ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چین نے مائیکروویو شعاعوں والا جدید ہتھیار، ہیریکین 3000، ایجاد کر لیا ہے جو بیک وقت کئی ڈرون تباہ کر سکتا ہے۔
چین کی سرکاری اسلحہ ساز کمپنی، نورینکو کے ماہرین عسکریات نے یہ ہتھیار تیار کیا ہے جو ٹرک پر نصب ہوتا اور 3 کلومیٹر دور اڑتے ڈرون جھنڈ کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کی زبردست غیر مرئی شعاعیں ڈرون کے برقی آلات کو جام کر کے انہیں ناکارہ کر دیتی ہیں۔
مغربی ماہرین نے اس ہتھیار کو ڈرون حملوں کے بہترین توڑ کے طور پر سراہا ہے اور یہ جدید فنون حرب میں ایک اہم سنگ میل سمجھا جا رہا ہے۔















