ایران نے سپریم لیڈر پر حملے کو اسلامی دنیا کے خلاف جنگ قرار دے دیا

ایران نے خبردار کیا ہے کہ سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای پر حملہ اسلامی دنیا کے خلاف جنگ تصور ہوگا اور علما جہاد کا فتویٰ جاری کریں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران کا سپریم لیڈر پر حملے کو اسلامی دنیا کے خلاف جنگ قرار

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران نے خبردار کیا ہے کہ سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای پر حملہ پوری اسلامی دنیا کے خلاف جنگ تصور کیا جائے گا۔

ایرانی حکام نے سپریم لیڈر کے خلاف کسی ممکنہ کارروائی پر سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے امریکا کو شدید نتائج سے خبردار کیا ہے۔

ایرانی قومی سلامتی کمیشن نے کہا ہے کہ اگر سپریم لیڈر پر حملہ ہوا تو علما جہاد کا فتویٰ جاری کریں گے اور دنیا بھر میں سخت ردعمل دیا جائے گا۔

قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے مطابق دنیا بھر میں موجود اسلام کے سپاہیوں کے ردعمل کی ذمہ داری حملہ آوروں پر ہوگی۔

ایرانی صدر نے بھی اس معاملے پر سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای پر حملہ ہمہ گیر جنگ کا سبب بنے گا اور اس کے نتائج عالمی عدم استحکام کا باعث بن سکتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں