پی سی بی نے بنگلادیش کی ورلڈکپ میں بھارت نہ جانے کے مؤقف کی حمایت کی اور آئی سی سی کو خط لکھا۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے بھارت میں ورلڈکپ نہ کھیلنے کے فیصلے کی حمایت میں آئی سی سی کو خط لکھ دیا ہے۔
خط میں پی سی بی نے بنگلادیش کے مؤقف کی تائید کرتے ہوئے آئی سی سی بورڈ کے ممبران کو بھی خط کی کاپی بھیجی ہے، جس کے بعد آئی سی سی نے آج بورڈ میٹنگ طلب کی ہے۔
آئی سی سی کی میٹنگ میں بنگلادیش کے بھارت نہ جانے کے معاملے پر گفتگو ہوگی، تاہم آئی سی سی کی جانب سے بنگلادیش کے میچز کا وینیو تبدیل کرنے کا امکان نہیں ہے۔ پی سی بی نے تجویز دی ہے کہ بنگلادیش کے میچز پاکستان میں کرائے جائیں۔
بنگلادیش نے سکیورٹی خدشات کے باعث بھارت نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے اور آئی سی سی کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں بھی بدستور اپنے مؤقف پر قائم ہے۔















