وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فائر سسٹمز کے آڈٹ کا اعلان کیا اور کہا کہ نئے ایس او پیز تیار ہوں گے تاکہ آگ کے خطرات کو روکا جا سکے۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آج تمام فائر سسٹمز کا آڈٹ کرانے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے ایس او پیز تیار ہوں گے اور فائر سیفٹی سسٹمز کو مضبوط کیا جائے گا۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ سرکاری دفاتر، اسپتال، اسکول اور نجی ادارے جہاں شارٹ سرکٹ کا خدشہ ہے وہاں مکمل جانچ کی جائے گی تاکہ آگ کے خطرات کو بروقت روکا جا سکے۔
کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کی طرف سے کیے گئے فائر سیفٹی آڈٹ پر عمل درآمد کے لیے ایس بی سی اے نے چیئرمین آباد کو خط بھیج دیا ہے۔















