امریکی صدر ٹرمپ نے نیٹو کے لئے خوش کن گرین لینڈ منصوبے کا اعلان کیا ہے۔
واشنگٹن ڈی سی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ گرین لینڈ سے متعلق ایسا اقدام کریں گے جو نیٹو اور امریکہ دونوں کے لئے خوش آئند ہوگا۔
انہوں نے بیان میں کہا کہ نیٹو کے استحکام کے لئے انہوں نے سب سے زیادہ کام کیا ہے اور اگر ان کی حمایت نہ ہوتی تو نیٹو اب تک تاریخ کا حصہ بن چکا ہوتا۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ سابق وینزویلا صدر مادورو سے جیل میں ملاقات میں دلچسپی نہیں رکھتے۔
انہوں نے ٹیرف کے حوالے سے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ان کے حق میں نہ آیا تو اربوں ڈالر کے ٹیرف واپس کرنا پڑ سکتے ہیں، حالانکہ یہ قانونی طور پر نافذ کئے گئے تھے۔
نوراڈ کے مطابق، گرین لینڈ کی حکومت کو بھی اس منصوبہ بندی سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ فرانس، جرمنی اور ناروے نے صدر ٹرمپ کی دھمکیوں کو بلیک میلنگ قرار دیا ہے۔











