کراچی گل پلازہ آتشزدگی کے بعد تنویر پاستا کا اہم بیان

کراچی گل پلازہ آتشزدگی کے بعد تنویر پاستا نے سوال اٹھایا کہ گیٹ بند ہونے کے باوجود لوگ کیسے باہر نکلے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کراچی گل پلازہ آتشزدگی کے بعد تنویر پاستا کا اہم بیان

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) صدر گل پلازہ تنویر پاستا نے کہا ہے کہ اگر گیٹ بند تھے تو اتنے لوگ کیسے باہر نکلے۔ گل پلازہ کے 16 داخلی و خارجی راستے ہیں اور عقب میں ایمرجنسی ایگزٹ پر ریمپ ہے۔

تنویر پاستا نے کہا کہ سندھ حکومت نے وعدہ پورا کیا، فہرستیں تیار ہو رہی ہیں۔ وفاق سے اپیل کرتے ہیں کہ ہم بھیک نہیں مانگیں گے، اپنا حق عزت سے لیں گے۔ پلازہ جلد دوبارہ کھڑا کریں گے۔

صدر گل پلازہ کا کہنا تھا کہ مالی معاونت کر سکتے ہیں، پیسے کسی بہن بیٹی کے کام آئیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی فیملی کو مطمئن نہیں کر سکتے، جس کا پیارا چلا گیا وہ واپس نہیں آسکتا۔

واضح رہے کہ 17 جنوری کی رات گل پلازہ میں آگ لگی جسے 36 گھنٹوں بعد بجھایا گیا، اس دوران عمارت کا 40 فیصد حصہ زمین بوس ہوگیا۔ آتشزدگی سے 27 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 80 سے زائد افراد کی تلاش جاری ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں