سی پیک فیز ٹو میں زرعی سرمایہ کاری کی اہمیت: رانا تنویر حسین

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے سی پیک فیز ٹو میں زرعی سرمایہ کاری کی اہمیت پر زور دیا، جس میں 4 ارب ڈالر سے زائد کے معاہدے ہوئے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سی پیک فیز ٹو میں زرعی سرمایہ کاری کی اہمیت: رانا تنویر حسین

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی وزیر غذائی تحفظ رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ سی پیک فیز ٹو میں زرعی انفراسٹرکچر پر بڑی سرمایہ کاری ہو رہی ہے۔ انہوں نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ پاکستان کی جی ڈی پی میں زرعی شعبے کا حصہ 26 فیصد ہے جبکہ لائیو اسٹاک کا حصہ 60 فیصد ہے۔ وزیر اعظم زرعی شعبے پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔

رانا تنویر حسین نے کہا کہ زرعی شعبے کی موجودہ صلاحیت کے مطابق گروتھ نہیں ہو رہی۔ ترسیلات زر 40 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہیں اور برآمدات بڑھانے میں زرعی شعبہ اہم کردار ادا کرے گا۔ چین کے ساتھ زرعی شعبے کی ترقی کے لیے تعاون جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ زرعی سرمایہ کاری کانفرنس کامیاب رہی، جس میں 85 چینی کمپنیوں نے شرکت کی اور 37 ایم او یو ز پر دستخط ہوئے جن کی مالیت 4 ارب ڈالر سے زائد ہے۔ زرعی شعبے میں اصلاحات کے تحت معیاری بیچ کے لیے سیڈ اتھارٹی بنائی گئی اور کھاد کی سپلائی چین کو بہتر بنایا گیا ہے۔

وزیر غذائی تحفظ نے کہا کہ زرعی شعبے میں قرضوں کی ریکوری 69 فیصد ہے اور آئندہ تین سال میں برآمدات کو دوگنا کرنے کا ہدف ہے۔ فوڈ سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں اور گندم وافر مقدار میں دستیاب ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں