گوگل کروم میں سکیورٹی خامیوں کے باعث فوری اپ ڈیٹ کی ہدایت

گوگل نے کروم ویب براؤزر کی سکیورٹی خامیوں کو دور کرنے کے لیے فوری اپ ڈیٹ جاری کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ صارفین کو ہیکرز سے محفوظ رکھا جا سکے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
گوگل کروم میں سکیورٹی خامیوں کے باعث فوری اپ ڈیٹ کی ہدایت

کیلیفورنیا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) گوگل نے کروم ویب براؤزر کی سکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے فوری اپ ڈیٹ جاری کیا ہے اور صارفین کو ہدایت دی ہے کہ وہ اسے فوراً اپ ڈیٹ کریں۔

یہ اقدام ان سکیورٹی کمزوریوں کو دور کرنے کے لیے کیا گیا ہے جنہیں ہیکرز غلط فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ گوگل نے حالیہ کروم بلڈز میں متعدد خامیوں کو دریافت کیا تھا اور اس اہم اپ ڈیٹ کے ذریعے انہیں فکس کیا گیا ہے۔

حالانکہ کمپنی نے ان سکیورٹی مسائل کی تفصیلات جاری نہیں کیں، مگر تصدیق کی گئی ہے کہ کچھ خامیاں سنگین نوعیت کی ہیں اور ان پر قابو نہ پایا گیا تو صارفین کی سکیورٹی متاثر ہو سکتی ہے۔

گوگل کروم دنیا کا سب سے زیادہ استعمال ہونے والا براؤزر ہے، اسی وجہ سے اس کی سکیورٹی خامیاں خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں۔

عموماً کروم خودکار طریقے سے اپ ڈیٹ ہو جاتا ہے، مگر صارفین تھری ڈاٹ مینیو میں جا کر سیٹنگز کے ذریعے اپ ڈیٹ کی تصدیق کر سکتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں