گورنر کیلیفورنیا: ٹرمپ کی پالیسیوں سے یورپ کو خطرہ

گورنر کیلیفورنیا نے صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کو یورپ کے لیے خطرہ قرار دیا اور اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
گورنر کیلیفورنیا: ٹرمپ کی پالیسیوں سے یورپ کو خطرہ

کیلیفورنیا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) گورنر کیلیفورنیا گیون نیوزم نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ عوام کو بیوقوف بنا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ کی پالیسیاں جنگل کا قانون ہیں اور یہ سفارتکاری نہیں بلکہ سراسر حماقت ہے۔

گیون نیوزم نے یورپ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر یورپ متحد نہ ہوا تو ٹرمپ کی پالیسیاں اسے نقصان پہنچا سکتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یورپ کو مضبوطی سے کھڑا ہونا ہوگا ورنہ ٹرمپ اسے نگل جائیں گے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر نے حال ہی میں یورپی ممالک پر ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا ہے جس پر یورپی ممالک نے اسے ناقابل قبول قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اگر ٹرمپ تجارتی جنگ چاہتے ہیں تو ہم بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں