پنجاب میں خصوصی افراد کے لیے آن لائن رجسٹریشن پورٹل کا آغاز

پنجاب حکومت نے خصوصی افراد کے لیے آن لائن رجسٹریشن پورٹل متعارف کرایا، جس سے رجسٹریشن اور سرٹیفکیٹ کا اجرا ممکن ہو گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنجاب میں خصوصی افراد کے لیے آن لائن رجسٹریشن پورٹل کا آغاز

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب حکومت نے خصوصی افراد کے لیے ڈس ایبل پرسنز مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم پورٹل متعارف کرا دیا ہے، جس کے ذریعے خصوصی افراد کی رجسٹریشن اور معذوری سرٹیفکیٹ کا اجرا آن لائن ممکن ہو گیا ہے۔

پنجاب حکومت نے اس ضمن میں اپنی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں پیش کی، جس کے مطابق صوبے میں 5 لاکھ 56 ہزار 528 خصوصی افراد کو سرکاری ڈیجیٹل سسٹم پر رجسٹرڈ کیا جا چکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب میں بصارت سے محروم افراد کی تعداد ایک لاکھ 71 ہزار سے زائد ہے جبکہ سماعت سے محروم افراد کی تعداد 75 ہزار سے زیادہ ہے۔ ان کے علاوہ 47 افراد ذہنی معذوری کا شکار ہیں جبکہ 63 ٹرانسجینڈر بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔

حکومت نے ہر ضلع میں ڈسٹرکٹ ڈس ایبلٹی اسسمنٹ بورڈ قائم کر دیئے ہیں تاکہ معذوری کے تعین اور سرٹیفکیشن کا عمل شفاف بنایا جا سکے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ماضی میں سرکاری ملازمتوں پر پابندی کے باعث خصوصی افراد کے کوٹہ سسٹم متاثر ہوا تھا، تاہم اب پنجاب کابینہ نے 3 فیصد کوٹہ پر بھرتیوں کی اجازت دے دی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں