فوجی آپریشن پر اعتراض دہشت گردوں کو فائدہ دیتا ہے۔ وزیر مملکت داخلہ

وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ سابق فاٹا میں آپریشن نیشنل ایکشن پلان کے تحت جاری ہیں اور اعتراضات دہشت گردوں کو فائدہ دے سکتے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
آپریشن پر اعتراض دہشت گردوں کو فائدہ دیتا ہے۔ وزیر مملکت داخلہ

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے قومی اسمبلی میں کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت سابق فاٹا سمیت مختلف علاقوں میں کارروائیاں جاری ہیں۔ انہوں نے پی ٹی آئی کی ناکامیوں کو دہشت گردی کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ ان کی نااہلی کی وجہ سے ملک دہشت گردی کا شکار ہے۔

طلال چوہدری نے کہا کہ سابق فاٹا میں آپریشن کے لیے پانچ ارب کی امدادی رقم فراہم کی گئی ہے اور آپریشن پر سوال اٹھانا دہشت گردوں کو فائدہ دے سکتا ہے۔ حالات خیبر پختونخوا حکومت کے قابو میں نہیں ہیں، جس کی وجہ سے فوجی جوان شہید ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاست بچانے کے لیے کوئی ایکشن نہیں رکے گا، بلکہ کارروائی جاری رہے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں