وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے سانحہ گل پلازہ کے متاثرین کو وفاقی حکومت کی جانب سے مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے سانحہ گل پلازہ کے متاثرین کو وفاقی حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔
جام کمال نے ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد کے ہمراہ گل پلازہ کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک بڑا سانحہ ہے، جس میں جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومت ہر ممکن کوشش کریں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ گورننس کی خامیوں کو ختم کیا جائے گا، جبکہ سندھ حکومت اور میئر کراچی کے نوٹس میں سب کچھ ہے، جس پر کام ہو رہا ہے اور وفاقی حکومت مکمل سپورٹ فراہم کرے گی۔
پولیس سرجن کے مطابق اب تک 20 لاشوں کے ڈی این اے لیے گئے ہیں اور 48 خاندانوں نے اپنے ڈی این اے سیمپل جمع کرادیے ہیں۔ ممتاز عالم دین نے کہا کہ 3 کروڑ آبادی کے شہر میں آگ بجھانے کا نظام موجود نہیں۔















