ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کے خلاف پرانا مقدمہ دوبارہ سامنے آیا، ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں دائر کر دی گئیں۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف جولائی 2025 کا ایک مقدمہ دوبارہ سامنے آیا ہے اور انہوں نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں دائر کر دی ہیں۔
مزاری اور چٹھہ نے درخواستوں پر ہنگامی بنیادوں پر فوری سماعت کی استدعا کی، تاہم سیکرٹری ٹو چیف جسٹس مقصود احمد نے کہا کہ چیف جسٹس کی غیر موجودگی کی وجہ سے آج سماعت ممکن نہیں۔
صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار واجد گیلانی نے ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کو اپنے دفتر میں تحفظ کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ ان کے دفتر سے کوئی انہیں گرفتار نہیں کرے گا۔















