لیسکو میں سولر گرین میٹرز کی تنصیب عارضی طور پر معطل

لاہور میں وزارت توانائی کے حکم پر لیسکو نے سولر گرین میٹرز کی تنصیب عارضی طور پر معطل کر دی ہے، جس سے ہزاروں صارفین متاثر ہوں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
لیسکو میں سولر گرین میٹرز کی تنصیب عارضی طور پر معطل

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزارت توانائی کے حکم پر لیسکو میں سولر گرین میٹرز کی تنصیب عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔

لیسکو حکام کے مطابق، ہزاروں صارفین سولر گرین میٹرز سے محروم رہیں گے۔ نیپرا کے احکامات کے باوجود وزارت توانائی نے پابندی عائد کر دی ہے۔

حکام نے کہا ہے کہ وزارت توانائی کے احکامات پر عمل درآمد ضروری ہے، اور توقع ہے کہ پابندی ایک سے دو ماہ تک برقرار رہے گی۔

حکام کے مطابق، گھریلو اور صنعتی صارفین کے لیے سولر گرین میٹرز کی تنصیب بند کر دی گئی ہے۔ نئی پالیسی آنے پر ہی یہ میٹرز دوبارہ لگائے جائیں گے۔ دیگر ڈسٹری بیوشن کمپنیز نے بھی سولر کنکشنز کی فراہمی روک دی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں