فضیلہ قاضی نے فہد مصطفیٰ کو پہچاننے سے انکار کیا اور ہمایوں سعید کو چائے پلانے کی پیشکش کی۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے حالیہ انٹرویو میں فہد مصطفیٰ اور ہمایوں سعید کے بارے میں غیر متوقع ردعمل ظاہر کیا۔
انٹرویو کے دوران میزبان احمد علی بٹ نے سوال کیا کہ اگر شوبز کی کچھ شخصیات آپ کے مہمان بنیں تو آپ انہیں کیا کھلائیں گی؟ فہد مصطفیٰ کے نام پر فضیلہ قاضی نے حیرت سے پوچھا، ‘یہ کون ہیں؟’
ہمایوں سعید کے ذکر پر انہوں نے کہا کہ انہیں چائے پلا دیں گی، جو بھی ایک بڑی بات ہے۔ فضیلہ قاضی نے انڈسٹری کو ‘ہوائی روزی’ قرار دیا اور کہا کہ وہ نہیں چاہتیں کہ ان کے بچے اس میں آئیں۔















