خواجہ آصف نے 18ویں ترمیم کو ڈھکوسلہ قراردے دیا

وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں 18ویں ترمیم کو ناکام قرار دیتے ہوئے بلدیاتی نظام کی تشکیل پر زور دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
خواجہ آصف کا 18ویں ترمیم کو ناکام قرار، بلدیاتی نظام کی ضرورت پر زور

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے قومی اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران 18ویں ترمیم کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیاتی نظام کی عدم موجودگی مسائل کا سبب ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی تک نہ کوئی بلدیاتی نظام بنا ہے اور نہ ہی پولیس کا کوئی ٹھوس نظام موجود ہے۔ خواجہ آصف نے زور دیا کہ ہمیں ایک مؤثر بلدیاتی نظام کی تشکیل پر سنجیدگی سے کام کرنا ہوگا۔

خواجہ آصف نے پی ٹی آئی ارکان کی جانب سے شور شرابے کے جواب میں کہا کہ محمود خان اچکزئی اپنی پارٹی کو سنبھالیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام صوبوں کو بلدیاتی نظام کے ذریعے گلی محلوں میں نمائندگی ملنی چاہیے۔

وزیر دفاع نے اس بات پر بھی زور دیا کہ جب تک عوامی نمائندگی نہیں ہوگی، وزارت دفاع کو فائر بریگیڈ کا کردار ادا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی حکومتیں بلدیاتی نظام سے بھاگتی ہیں، لیکن اگلی آئینی ترمیم میں ایک قوم، ایک نصاب اور بلدیاتی نظام کو شامل کرنا ہوگا۔

دیگر متعلقہ خبریں