وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا سندھ حکومت سے آتشزدگی سانحے پر اظہار یکجہتی

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کراچی میں آتشزدگی پر سندھ حکومت سے یکجہتی کا اظہار کیا اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا سندھ حکومت سے آتشزدگی پر اظہار یکجہتی

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں پیش آنے والے آتشزدگی کے واقعے پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو تعزیتی خط ارسال کیا ہے۔

خط میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے 17 جنوری 2026 کو پیش آنے والے اس المناک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر رنج و غم کا اظہار کیا، جبکہ اس سانحے سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں خیبر پختونخوا کے عوام اور حکومت سندھ کے ساتھ مکمل یکجہتی اور ہمدردی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت اور زخمیوں کی صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ آفریدی نے کہا کہ ایسے مواقع پر ایک صوبے کا دکھ پوری قوم کا دکھ بن جاتا ہے اور خیبر پختونخوا حکومت اس مشکل وقت میں سندھ حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں