چین کا کابل دھماکے کی فوری تحقیقات اور شفافیت کا مطالبہ

چین نے کابل دھماکے پر افغان حکام سے فوری اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ داعش نے ذمہ داری قبول کی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
چین کا کابل دھماکے کی فوری تحقیقات اور شفافیت کا مطالبہ

کابل: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چین نے کابل میں چینی شہری کے ریسٹورنٹ میں دھماکے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور افغان حکام سے فوری اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

چینی حکومت نے طالبان سے واضح طور پر کہا ہے کہ دھماکے میں ملوث عناصر کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

چینی حکام کے مطابق، گزشتہ روز کے دھماکے میں ایک چینی شہری سمیت سات افراد ہلاک ہوئے۔ واقعے کے بعد چین نے افغانستان میں اپنے شہریوں کی سیکیورٹی پر بھی تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

دہشت گرد تنظیم داعش نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ چینی حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چینی شہریوں اور تنصیبات کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات ضروری ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں