امریکا نے غزہ میں امن و تعمیر نو کے لیے ‘بورڈ آف پیس’ کے قیام کی منظوری دی ہے جس کی سربراہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کریں گے۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکا نے غزہ میں امن و تعمیر نو کے لیے ‘بورڈ آف پیس’ کے قیام کی منظوری دی ہے جس کی سربراہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کریں گے۔ روس، اسرائیل اور پولینڈ کو اس میں شمولیت کی باضابطہ دعوت دی گئی ہے۔
کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے تصدیق کی ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو بورڈ میں شمولیت کی دعوت موصول ہوچکی ہے، تاہم ماسکو نے ابھی فیصلہ نہیں کیا۔ قازقستان اور ازبکستان نے اس منصوبے میں شمولیت پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
اسرائیل اور پولینڈ کو بھی شمولیت کی دعوت دی گئی ہے۔ برطانیہ نے بھی اس منصوبے کی حمایت کا عندیہ دیا ہے۔ تاہم اسرائیلی وزیر خزانہ نے منصوبے پر اختلافات ظاہر کیے ہیں۔
صدر ٹرمپ نے یہ منصوبہ غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے پیش کیا تھا جس کے تحت اب تعمیرِ نو کے دوسرے مرحلے پر توجہ دی جا رہی ہے۔ امریکا نے 60 ممالک کو اس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔












