شیخ رشید کا پاکستان کی اقتصادی صورتحال پر اظہار تشویش

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے مہنگائی اور بے روزگاری پر تشویش کا اظہار کیا، جس سے عام آدمی کی زندگی مشکل ہو گئی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
شیخ رشید کا پاکستان کی اقتصادی صورتحال پر اظہار تشویش

راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کو ‘جرمانستان’ میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بات راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ شیخ رشید نے کہا کہ ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری کے مسائل بڑھتے جا رہے ہیں، آٹا اور چینی کی قیمتیں 150 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہیں، جبکہ کفن اور قبر کے اخراجات بھی 70 ہزار روپے تک پہنچ چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بائیکیہ پر 2 ہزار، ریڑھی والے پر 5 ہزار، اور دکاندار پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جا رہا ہے، جس سے عام آدمی کی زندگی مشکل ہو گئی ہے۔ شیخ رشید نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ اقتصادی حالات کو بہتر بنائے تاکہ عوام کی مشکلات کم ہوں۔

دوسری جانب، انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ہوئی، جس میں شیخ رشید اپنے وکلاء کے ہمراہ پیش ہوئے۔ عدالتی عملے نے ان کی حاضری مکمل کرنے کے بعد انہیں جانے کی اجازت دی۔

دیگر متعلقہ خبریں