چین نے افغان تاجک سرحد پر کشیدگی کے باعث شہریوں کو علاقہ چھوڑنے کا حکم دیا

افغان تاجک سرحد پر کشیدگی کے باعث چین نے اپنے شہریوں کو علاقہ چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔ حالیہ کابل دھماکے میں ایک چینی شہری بھی ہلاک ہوا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
چین نے افغان تاجک سرحد پر کشیدگی کے باعث شہریوں کو علاقہ چھوڑنے کا حکم دیا

کابل: (رائیٹ ناوٴ نیوز) افغانستان اور تاجکستان کے مابین بڑھتی ہوئی سرحدی کشیدگی کے بعد چین نے اپنے شہریوں کو سکیورٹی ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ چینی حکام نے ہدایت کی ہے کہ سرحدی علاقوں میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور فوری حفاظتی اقدامات اختیار کریں۔

چینی سفارتخانے نے بیان دیا ہے کہ تاجکستان میں مقیم یا سرحدی علاقوں کے قریب موجود چینی شہری بروقت ان علاقوں کو چھوڑ دیں۔ شہریوں کو مقامی سکیورٹی صورتحال پر گہری نظر رکھنے اور احتیاطی تدابیر اپنانے کی تاکید کی گئی ہے۔

یہ ایڈوائزری تاجک بارڈر فورسز کے افغانستان سے دراندازی کی کوشش کرنے والے چار دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کے اعلان کے بعد جاری کی گئی ہے۔ حالیہ ہفتوں میں سرحدی کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

گزشتہ دن کابل میں ایک دھماکے کے نتیجے میں ایک چینی شہری سمیت سات افراد ہلاک جبکہ 13 زخمی ہو گئے تھے، جس سے چینی شہریوں کی سلامتی کے خدشات مزید بڑھ گئے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں