اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانت بحال کر دی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے متنازعہ ٹویٹس کیس میں ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانت بحال کر دی ہے اور ان کا حقِ دفاع بھی بحال کیا گیا ہے۔
جسٹس اعظم خان نے کیس کی سماعت کے دوران ٹرائل کورٹ کے سابقہ آرڈرز کو معطل کرتے ہوئے عدالت نے ہدایت کی کہ تین دن میں جرح مکمل کی جائے۔
سماعت کے دوران ملزمان کے وکیل کامران مرتضیٰ نے عدالت سے ایک ہفتے کا وقت دینے کی درخواست کی، جس پر جسٹس اعظم خان نے کہا کہ وہ معاملہ دیکھ لیں گے اور فریقین کو ہدایت کی کہ ٹرائل کو پرامن طریقے سے آگے بڑھایا جائے۔















