امریکی جنگی طیارے گرین لینڈ میں فوجی اڈے پر پہنچنا شروع

امریکی جنگی طیارے گرین لینڈ کے فوجی اڈے پر پہنچ رہے ہیں، نوراڈ اور ڈنمارک حکومت سے ہم آہنگی کے ساتھ۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکی جنگی طیارے گرین لینڈ میں فوجی اڈے پر پہنچنا شروع

گرین لینڈ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی جنگی طیارے گرین لینڈ میں موجود امریکی فوجی اڈے پر پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

امریکی اور کینیڈین دفاعی ادارے نوراڈ نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ بیان میں کہا کہ طیارے گرین لینڈ میں قائم امریکی فوجی اڈے پر جلد پہنچ جائیں گے۔

نوراڈ کے مطابق گرین لینڈ کی حکومت کو منصوبہ بندی سے آگاہ کر دیا گیا ہے اور ڈنمارک حکومت سے ہم آہنگی کے ساتھ امریکی فورسز کو ضروری سفارتی اجازت نامے حاصل ہیں۔

گرین لینڈ، جو کہ ڈنمارک کا خود مختار علاقہ ہے، کے لیے امریکا اور ڈنمارک نے 1951 میں دفاعی معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

امریکا نے گرین لینڈ کی حفاظت اور ممکنہ جارحیت سے بچانے کا عزم کیا تھا جبکہ نوراڈ کا مقصد بیلسٹک میزائلوں کی لانچنگ کی بروقت اطلاع دینا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں