گرم کافی سے مائیکرو پلاسٹک ذرات کا اخراج صحت کے لیے خطرہ

پلاسٹک کے کپ میں گرم کافی مائیکرو پلاسٹک ذرات خارج کرتی ہے جو صحت کے لیے خطرناک ہو سکتے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
گرم کافی سے مائیکرو پلاسٹک ذرات کا اخراج صحت کے لیے خطرہ

نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) تازہ ترین تحقیق کے مطابق پلاسٹک کے کپ میں گرم کافی ڈالنے سے ہزاروں مائیکرو پلاسٹک ذرات خارج ہو سکتے ہیں جو صحت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔

تحقیق سے معلوم ہوا کہ گرم کافی میں زیادہ مائیکرو پلاسٹک ذرات خارج ہوتے ہیں، جو کولڈ کافی کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ ہیں۔

سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مائیکرو پلاسٹک کے روزانہ جسم میں داخل ہونے سے ہارمونز میں عدم توازن، ذیا بیطس، تنفس اور تولیدی مسائل کے ساتھ ساتھ کینسر کا خطرہ بھی بڑھ سکتا ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ یہ باریک ذرات عموماً ڈسپوزایبل کپ اور برتنوں کے استعمال سے غیر ارادی طور پر جسم میں جاتے ہیں۔ عالمی سطح پر ہر سال تقریباً 500 ارب پلاسٹک کے ڈسپوزایبل کپ استعمال کیے جاتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں