موبائل کیمرے کے چھ زبردست استعمالات جو آپ نہیں جانتے

اسمارٹ فون کا کیمرہ صرف فوٹوگرافی تک محدود نہیں بلکہ یہ روزمرہ مسائل کا فوری حل بھی فراہم کرتا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
موبائل کیمرے کے چھ زبردست استعمالات جو آپ نہیں جانتے

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسمارٹ فون کا کیمرہ صرف تصاویر کھینچنے کے لیے نہیں بلکہ یہ روزمرہ زندگی کے مختلف مسائل کا فوری حل بھی فراہم کرتا ہے۔

جدید اسمارٹ فونز کا کیمرہ ایک ملٹی ٹاسکنگ ٹول بن چکا ہے جو پیچیدہ کاموں کو آسان بنا دیتا ہے، مگر بیشتر صارفین ان فیچرز سے لاعلم ہیں۔

ٹی وی یا اے سی کا ریموٹ کام نہ کرے تو موبائل کیمرہ چیک کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اگر آئی آر بلاسٹر پر روشنی نظر آئے تو ریموٹ ٹھیک ہے، ورنہ بیٹری تبدیل کریں۔

باریک تحریر پڑھنے کے لیے اسمارٹ فون کا کیمرہ میگنفائنگ گلاس کا کام کرتا ہے، زوم اِن سے چھوٹے الفاظ بھی واضح ہو جاتے ہیں۔

پیمائش کے آلات نہ ہوں تو بھی اسمارٹ فون کا کیمرہ مددگار ثابت ہوتا ہے، پیمائش ایپ کے ذریعے چیزوں کی لمبائی یا چوڑائی ناپی جا سکتی ہے۔

غیر ملکی زبان کا فوری ترجمہ گوگل ٹرانسلیٹ ایپ کے ذریعے ممکن ہے، کیمرہ متن اسکین کر کے آپ کی زبان میں ترجمہ کر دیتا ہے۔

گوگل لینس کی مدد سے کسی چیز کی تصویر لے کر اس کی مکمل معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔

دستاویزات اسکین کرنے کے لیے الگ اسکینر کی ضرورت نہیں، کیمرے میں موجود اسکیننگ فیچر سے صاف اسکین تیار کیا جا سکتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں