کراچی میں گل پلازہ کی آگ پر قابو نہ پانے پر مفتی تقی عثمانی کی تشویش

مفتی تقی عثمانی نے کراچی کے گل پلازہ میں آگ پر قابو نہ پانے پر حکومتی اقدامات پر تشویش کا اظہار کیا ہے، اور حفاظتی انتظامات کی بہتری پر زور دیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کراچی میں گل پلازہ کی آگ پر قابو نہ پانے پر مفتی تقی عثمانی کی تشویش

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی نے کراچی کے گل پلازہ میں لگنے والی آگ کے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حادثہ پوری قوم کے لئے المناک ہے اور اس میں کئی انسانی جانیں ضائع ہوئیں جبکہ متوسط تاجروں کا اربوں کا نقصان ہوا۔

مفتی تقی عثمانی نے حکومتی اقدامات کی کمی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ حفاظتی انتظامات کو بہتر بنانا حکومت کا فرض ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بروقت مدد نہ پہنچنے کی تحقیق ضروری ہے۔

انہوں نے انسانی جانیں بچانے والوں کی خدمات کو سراہا۔

دیگر متعلقہ خبریں