یورپ میں افغان انسانی اسمگلنگ نیٹ ورک کے 23 افراد کو 170 سال قید

یورپ میں افغان انسانی اسمگلنگ نیٹ ورک کے 23 افراد کو 170 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ برطانوی اور بیلجیم پولیس نے مشترکہ کارروائی کے بعد یہ اقدام اٹھایا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
یورپ میں افغان انسانی اسمگلنگ نیٹ ورک کے 23 افراد کو 170 سال قید

بیلجیم: (رائیٹ ناوٴ نیوز) یورپ میں افغان انسانی اسمگلنگ نیٹ ورک کے خلاف بڑی کارروائی کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں نیٹ ورک کے 23 افراد کو مجموعی طور پر 170 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

افغان جریدے کے مطابق، انسانی اسمگلنگ میں ملوث نیٹ ورک کے سرغنہ ذیشان بنگش اور اس کے ساتھی سیف الرحمن احمدزئی کو دسمبر 2024 میں گرفتار کیا گیا تھا، جنہیں بالترتیب تین اور دس سال کی قید کی سزا دی گئی۔

برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی اور بیلجیم پولیس کی مشترکہ کارروائی کے بعد افغان اسمگلرز کو بیلجیم منتقل کیا گیا، جہاں انہیں جیل منتقل کر دیا گیا۔ یہ نیٹ ورک مہاجرین کو ایران، ترکیہ اور بلقان کے راستے فرانس اور بیلجیم پہنچانے میں ملوث تھا۔

رپورٹ کے مطابق، افغان اسمگلرز نے ہزاروں مہاجرین کو غیر قانونی طور پر فرانس سے برطانیہ منتقل کیا اور پناہ گزینوں کے جنسی استحصال، بلیک میلنگ اور بھتہ خوری میں بھی ملوث رہے۔

ماہرین کے مطابق، انسانی اسمگلنگ اور منظم جرائم یورپ کے ساتھ ساتھ عالمی امن و سلامتی کے لیے بھی سنگین چیلنج بنتے جا رہے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں