اٹلی کے معروف فیشن ڈیزائنر ویلنٹینو گاراوانی 93 برس کی عمر میں وفات پا گئے ہیں، ان کی وفات کو عالمی فیشن انڈسٹری کے لیے بڑا نقصان قرار دیا جا رہا ہے۔
روم: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اٹلی کے مشہور فیشن ڈیزائنر ویلنٹینو گاراوانی 93 برس کی عمر میں وفات پا گئے ہیں۔ انہوں نے 1960 میں روم میں جیان کارلو جیامیٹی کے ساتھ مل کر لگژری فیشن ہاؤس ‘ویلنٹینو’ کی بنیاد رکھی تھی۔ وہ عالمی سطح پر مشہور شخصیات کے لیے ملبوسات تیار کرنے کے حوالے سے معروف تھے۔
ان کے مشہور گاہکوں میں ہالی ووڈ کی اداکارہ الزبتھ ٹیلر بھی شامل تھیں، اور دنیا بھر کی معروف شخصیات نے ریڈ کارپٹ تقاریب میں ان کے ڈیزائنز پہنے۔ ویلنٹینو کے ملبوسات دنیا کے مختلف عجائب گھروں میں بھی نمائش کے لیے رکھے گئے ہیں۔
فیشن ہاؤس ویلنٹینو خاص طور پر اپنے مخصوص سرخ رنگ ‘ویلنٹینو ریڈ’ کے لیے عالمی شہرت رکھتا ہے۔ ویلنٹینو گاراوانی نے مئی 2025 میں اپنی 93ویں سالگرہ منائی تھی۔ ان کی وفات کو فیشن انڈسٹری کے لیے بڑا نقصان قرار دیا جا رہا ہے۔















