کوہاٹ میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت

آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے کوہاٹ میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت کیے ہیں، جو مقامی توانائی کی کمی کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کوہاٹ میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت

کوہاٹ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ملک کی بڑی توانائی کمپنی آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے ہیں۔ باراگزئی ایکس-01 کنویں سے روزانہ تقریباً 3,100 بیرل تیل اور 8.15 ملین مکعب فٹ گیس حاصل ہو رہی ہے۔

او جی ڈی سی ایل کے مطابق، کنویں کی کھدائی دسمبر 2024 میں شروع کی گئی تھی اور کئی ماہ کی محنت کے بعد یہ نتائج سامنے آئے ہیں۔ یہ دریافت مقامی سطح پر توانائی کی کمی کم کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ مقامی تیل اور گیس کی دریافت سے ملک کو درآمدی ایندھن پر کم انحصار کرنا پڑے گا، جس سے زرمبادلہ کی بچت اور توانائی کی فراہمی میں بہتری آئے گی۔

واضح رہے کہ حال ہی میں پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ نے بھی کوہاٹ کے ایک اور علاقے میں گیس کی دریافت کا اعلان کیا تھا، ماہرین کے مطابق یہ پیش رفت خیبر پختونخوا میں توانائی کے نئے مواقع کی نشاندہی کرتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں