62 اقسام کے پرانے اور استعمال شدہ موبائل فونز کی درآمد پر نئی کسٹم ویلیوز کا تعین

کراچی ڈائریکٹوریٹ نے 62 اقسام کے پرانے موبائل فونز کے لیے نئی کسٹم ویلیوز کا تعین کر دیا گیا جن میں ایپل، سام سنگ اور گوگل پکسل شامل ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پرانی موبائل فونز پر نئے کسٹم ویلیو کا تعین

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیو ایشن کراچی نے 62 اقسام کے پرانے اور استعمال شدہ برانڈڈ موبائل فونز کی درآمد پر نئی کسٹم ویلیوز کا تعین کر دیا ہے۔  اس سلسلے میں، ڈائریکٹوریٹ نے 2026 میں ویلیو ایشن رولنگ نمبر 2035 جاری کیا ہے۔

یہ نظرثانی شدہ کسٹم ویلیوز تجارتی مقدار میں بغیر کسی پیکنگ اور لوازمات کے پرانے اور استعمال شدہ موبائل فونز کی درآمد پر لاگو ہوں گے۔ نئے حکم نامے کے تحت ایپل، سام سنگ اور گوگل پکسل برانڈز شامل ہیں۔

ڈائریکٹوریٹ نے کہا کہ موجودہ ویلیو ایشن رولنگ ڈیڑھ سال پرانی تھی اور اس میں مقرر کردہ کسٹم ویلیوز بین الاقوامی مارکیٹ کی صورتحال کی عکاسی نہیں کر رہی تھیں۔ مزید برآں، آئی فون اور دیگر اسمارٹ فونز کے کئی ماڈلز کو شامل کرنے کی ضرورت تھی۔

ڈائریکٹوریٹ کے مطابق، ویلیو ایشن کے لیے 90 دن کا درآمدی ڈیٹا جانچا گیا اور مارکیٹ انکوائری کی گئی۔ مارکیٹ کے رجحانات اور بین الاقوامی مارکیٹ کی قیمتیں دیکھتے ہوئے کسٹم ویلیوز کا دوبارہ تعین کیا گیا۔

دیگر متعلقہ خبریں