پی ایس کیو سی میں بھرتیوں کے اسکینڈل پر ڈائریکٹر فنانس معطل

وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے پی ایس کیو سی کے ڈائریکٹر فنانس سید علی محمد بخاری کو مبینہ بھرتیوں میں بے ضابطگیوں کے الزامات پر 120 روز کے لیے معطل کر دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پی ایس کیو سی میں بھرتیوں کے اسکینڈل پر ڈائریکٹر فنانس معطل

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)

وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول کے ڈائریکٹر فنانس سید علی محمد بخاری کو مبینہ بھرتیوں میں بے ضابطگیوں کے الزامات پر 120 روز کے لیے معطل کر دیا ہے۔ یہ اقدام فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی سفارشات اور وفاقی محتسب کی 18 ستمبر 2024 کی ہدایات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔

مزید چھان بین کے لیے دو رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جس میں وزارت کے ڈپٹی سیکرٹری آرگنائزیشن نسیم احمد خان اور پی ایس کیو سی اے کے ڈائریکٹر ایڈمن خوشحال میر شامل ہیں۔ کمیٹی ای اینڈ ڈی رولز 2020 کے تحت کارروائی کرے گی۔

ذرائع کے مطابق، سید علی محمد بخاری نے 2023 میں گریڈ ایک سے چار تک تقریباً 50 بھرتیوں میں مبینہ بے ضابطگیاں کیں، جن میں بلوچستان کے ریجنل آفس کی بھرتیاں وفاقی حکومت کی منظوری کے بغیر کی گئی تھیں۔ مزید برآں، بخاری سے ڈائریکٹر فنانس کا اضافی چارج بھی فوری طور پر واپس لے لیا گیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں