امریکا میں پہلی بار خاتون مسلم نائب گورنر غزالہ ہاشمی نے قرآن پاک پر حلف اٹھایا۔ ورجینیا میں گورنر اور اٹارنی جنرل کے عہدے بھی پہلی بار خواتین اور سیاہ فام نے سنبھالے۔
ورجینیا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکا کی تاریخ میں پہلی بار، مسلم خاتون غزالہ ہاشمی نے نائب گورنر کے عہدے کا حلف قرآن پاک پر اٹھایا۔ ورجینیا ریاست کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب گورنر کا عہدہ خاتون ایبی گیل نے سنبھالا اور اٹارنی جنرل کا عہدہ سیاہ فام جے جونز کے حصے میں آیا۔
غزالہ ہاشمی ریاست میں پہلی خاتون نائب گورنر ہیں، جن کی حلف برداری کے موقع پر انٹرفیتھ پرئیر بریک فاسٹ کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر امام شریف نے دعا کرائی جبکہ مختلف سینیٹرز، ایڈمز اسکاؤٹنگ امریکا اور گرلز اسکاؤٹس نے بھی شرکت کی۔
رضوان جاکا نے امید کا اظہار کیا کہ ریاست میں اتحاد اور تنوع کو فروغ ملے گا۔ ریاستی گورنر کے ایشین امریکن ایڈوائزری بورڈ کے چیئر منصور قریشی نے توقع ظاہر کی کہ گورنر اور نائب گورنر کی قیادت میں ورجینیا کی کابینہ بلا تفریق عوام کی خدمت کرے گی۔











