کراچی کے گل پلازہ میں آتش زدگی کے بعد ریسکیو آپریشن جاری رہا، چھت سے گاڑیاں اتار کر مالکان کو دی گئیں، جبکہ متاثرہ دکانداروں نے ریسکیو عملے پر سست روی کا شکوہ کیا۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کراچی کے گل پلازہ میں آتش زدگی کے بعد ریسکیو آپریشن جاری رہا، جس کے دوران پلازہ کی چھت سے 7 گاڑیاں اتار لی گئیں۔ ان میں سے 2 گاڑیاں محفوظ حالت میں مالکان کے حوالے کر دی گئیں۔
عامر نامی تاجر نے بتایا کہ اُن کی دونوں گاڑیاں محفوظ ملیں جبکہ ان کے دکان پر کام کرنے والے 2 افراد ابھی تک لاپتا ہیں۔
تاجر رہنما جمیل پراچہ نے ریسکیو کے کام میں سست روی پر شکوہ کیا اور لاپتہ افراد کے اہلخانہ نے ریسکیو آپریشن تیز کرنے کا مطالبہ کیا۔
ریسکیو اہلکاروں نے عمارت میں موجود تمام قرآن پاک کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔ سانحے کے وقت عمارت کے 26 میں سے 24 دروازے بند تھے اور کوئی ایمرجنسی ایگزٹ نہیں تھا۔















