ایرانی پولیس چیف نے حکومت مخالف مظاہرین کو تین دن میں سرنڈر کرنے کا الٹی میٹم دیا ہے، ورنہ سخت کارروائی کی جائے گی۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایرانی پولیس چیف نے حکومت مخالف مظاہرین کو تین دن میں سرنڈر کرنے کا الٹی میٹم دیا ہے۔
ایران میں جاری حکومت مخالف مظاہروں کے خلاف ریاستی کریک ڈاؤن میں شدت آ گئی ہے۔ قومی پولیس چیف احمد رضا رادان نے مظاہرین کو خبردار کیا کہ تین دن کے اندر سرنڈر کریں ورنہ کارروائی کی جائے گی۔
پولیس چیف نے سرکاری ٹی وی پر کہا کہ مظاہروں میں شامل نوجوانوں کو دشمن نہیں بلکہ گمراہ سمجھا جائے گا۔ اگر وہ مقررہ وقت کے اندر سرنڈر کر دیں تو نرمی برتی جائے گی، بصورت دیگر قانون سختی سے عمل میں لایا جائے گا۔
یہ مظاہرے دسمبر کے آخر میں مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی بدحالی کے خلاف شروع ہوئے تھے اور اب ملک گیر احتجاج میں تبدیل ہو چکے ہیں، جو ایرانی قیادت کے لیے اہم چیلنج بن چکے ہیں۔











