فائیو جی اسپیکٹرم کی رمضان میں نیلامی کا حکومتی فیصلہ

وفاقی حکومت نے رمضان میں فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کا فیصلہ کیا ہے، نیلامی کے بعد بڑے شہروں میں فائیو جی سروسز لانچ ہوں گی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
فائیو جی اسپیکٹرم کی رمضان میں نیلامی کا حکومتی فیصلہ

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان میں فائیو جی کی لانچنگ کے حوالے سے اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی رمضان میں کی جائے گی۔ نیلامی کے بعد چھ ماہ کے اندر بڑے شہروں میں فائیو جی سروسز متعارف کرانے کا منصوبہ بھی بنایا گیا ہے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے فائیو جی اسپیکٹرم نیلامی کی منظوری دے دی ہے۔ وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ نے بتایا کہ کوشش ہے کہ فروری کے آخر تک فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کر دی جائے۔ ان کے مطابق نیلامی کے بعد تھری جی اور فور جی سروسز بھی بہتر ہو جائیں گی۔

شزا فاطمہ نے مزید کہا کہ چھ ماہ کے اندر بڑے شہروں میں فائیو جی سروس شروع کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ کوالٹی آف سروس اور رول آؤٹ شرائط پر مشاورت کر رہی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں